سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ, ملک شدید خطرات میں ہے . اور حکمران کوئی حماقت'; کرسکتے ہیں، یہ حکومت اپنے وزن سے ہی گرے گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے پی پی;. رہنما چوہدری منظور احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ,; حکومت ہرطرف سے وار کرے گی، اس وقت ملک شدید خطرات میں ہے ، ایسے میں حکمران حماقت کرسکتے ہیں اس لیے اس حکومت کو گھر بھیجنا بہت ضروری ہوچکا ہے، اناڑی حکمران ملک کو بڑے حادثے کا شکار کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ ملکی سیاست کیلئے بہت اہم ہیں،; حکمرانوں کو کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، میں نے پہلے ہی کہا تھا . کہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے گریں گے، بس ان کوآخری دھکے کی ضرورت ہے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ متحد ہے; ، اس کے ساتھ مل کر نا اہل ٹولے کو گھر بھیجیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.