مچھ واقعہ پرلواحقین سے تعزیت کیلئے جلد جاﺅں گا،درخواست ہے شہدا کی تدفین کی جائے،وزیراعظم ...................
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ; , ہمارا ہمسایہ فرقہ ورانہ دہشتگردی کو ہواد ے رہا ہے،مچھ واقعہ پرلواحقین سے تعزیت کیلئے جلد جاؤں گا،شہدا کے لواحقین کےدکھ کااحساس ہے ،درخواست ہے شہدا کی ; تدفین کریں، دکھ کی گھڑی میں ہزارہ برادری کےساتھ ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے،آپ کا درد جانتاہوں اور آپ کے مطالبات کا احساس ہے، مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،ہم جانتے ہیں کہ ہمارا ہمسایہ فرقہ; ورانہ دہشتگردی کو ہواد ے رہا ہے،; میں کبھی بھی اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوَں گا۔
انہوں نےکہاکہ میں آپ کادرد بانٹتاہوں اورغم کےاِن لمحات میں یکجہتی کےاظہارکیلئےپہلےبھی; آپ کےپاس آچکا ہوں، شہداء کےلواحقین سےدعااور تعزیت کیلئےمیں ذاتی طور پر دوبارہ بھی جلدحاضر ; ہوں گا، ازراہِ کرم اپنےپیاروں کودفن کیجئےتاکہ انکی روحیں آسودگی پائیں۔.
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.