حکومت نے پی ڈی ایم کی بڑی خواہش پوری کر دی ، شیخ رشید کا ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کیلئے نیا قانون لانے کا اعلان ................
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ تمام ویزے آن لائن کر دیئے گئے ہیں ، پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے ; سامنے احتجاج میں رکاوٹ نہ کھڑی کا فیصلہ کیا گیاہے ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ , آپ کو کھلی ڈھیل دیدی گئی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ , 300; گاڑیاں ہیں اور چار تیار ہو گئیں ہیں ، گاڑی جائے گی اور وہیں شناختی کارڈ ملے گا ، اب ہفتے بعد نہیں; بلکہ فوری ملے گا ، سیاسی طور پر میں سمجھتاہوں کہ وزیراعظم نے کمیٹی بنائی ہے جس کی سربراہی میں کر رہاہوں ; ، اس کمیٹی نے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے آگے احتجاج کیلئے آنے پر کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہیں کھلی ڈھیل ہے ، یہ قانونی اور آئینی ادارہ ہے ، اس قانونی ادارے میں سلطان سکندر اب آئے ہیں باقی تو وہی لوگ ہیں جنہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے لگایا تھا ، ہم نے عمران ; خان کے فیصلے کے مطابق آپ کو فری ہینڈ دیاہے لیکن آپ امن و امان کو ہاتھ میں لیں گے تو; قانون بھی حرکت میں آئے گا کسی کو غلط فہمی نہیں ہو نی چاہیے ، انہوں نے پاناما میں کوئی جواب داخل نہیں کیا ہے; اور نہ ہی یہاں جواب دے رہے ہیں ، نئی سیاست کی راہیں تلاش کر رہے ہیں۔ ;
شیخ رشید کا کہناتھاکہ مولانا فضل الرحمان اس ملک کے حال پر رحم کھائیں ، پہلے انہوں نے تفرقہ بازی کی کوشش کی اس میں ناکام ہوئے ۔میں ختم نبوت ﷺ کا سپاہی ہوں ، فضل الرحمان کو سٹام لکھ کر دیں کہ ہم ختم نبوت کے سپاہی ہیں ؟ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،; عمران خان پاکستان کا آخری آدمی ہو گا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا ۔میں نے کہا تھاکہ پی ڈی; ایم استعفے نہیں دے گی ، سینیٹ الیکشن اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے ، یہ لانگ مارچ ضرور کریں گے ، میں نے اعتراف کیا تھا کہ , یہ چارکام ضرور کریں گے ۔آئین اور قانون کو ہاتھ میں لوگے تو آئین اور قانون آپ کو ہاتھ میں لے; گا، قانون کے مطابق آئیں گے تو احترام پائیں گے ۔
ایف آئی اے کو ٹھیک کریں گے ایسا ٹھیک کریں گے ; ، جو لوگ ڈی پورٹ ہو کر آتے ہیں انہیں جیل میں بھیجیں یہ غربت کے مارے آئے ہیں ; ، جن پر کیس ہیں ان پر ضرور ہاتھ ڈالیں لیکن جو پیٹ کی غربت ختم کرنے; کیلئے گئے اور ڈی پورٹ ہو گئے ان کیلئے نیا قانون لائیں گے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.