Skip to main content

بہاولپور ریلی میں مریم نواز کی وزیراعظم پرتنقید، سخت سردی میں ماحول گرما دیا ...............



پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم   نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا لیکن آج اسٹبلشمنٹ; ، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ بھی دیکھ رہا ہے کہ ,    پنجاب کے عوام کھڑے ہوگئے ہیں، بہاولپور کے عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ , حکومت کے دن گنے جاچکے  ; ، مولانا فضل الرحمٰن صاحب اگر آپ حکم دیں;    اور عوام کے اس سمندر کو ;  اسلام آباد کی طرف رخ کرنے کا کہیں تو جعلی  ; وزیراعظم کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کی بڑی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ بہاول پور کے لوگوں نے نواز شریف کی محبت کا جواب پہلے سے بھی بڑھ کردیا ہے اور میں نے انہیں ویڈیو کال پر ہجوم دکھایا ہے، نواز شریف نے کہا ہے اس جعلی حکومت کی مہنگائی سے پسے ہوئے عوام کے لیے لڑوں گا، آج بہاول پور نے فیصلہ سنا دیا ہے;   اور اس حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں، مہنگائی نے  عوام کی کمر توڑ دی ہے، لوگ مہنگائی سے تنگ آچکےہیں اس لیے چاہتی ہوں جلد سے جلد نالائق اور نااہل وزیرا  عظم کو گھر بھیجیں جو ڈھائی سال بعد آکر کہتاہے کہ,  تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے، آج ہی ہاتھ کھڑے کر گیا۔ انہوں نے ریلی کے   شرکاء سے  سوال کیا کہ , ہمیں جعلی اسمبلی میں بیٹھے رہنا چاہیے یا استعفے دینے چاہئیں؟  . جس دن پی ڈی ایم نے استعفے دے دیئے اس دن جعلی ; حکومت کا بسترگول ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی کانعرہ لگاتےتھے، کیا مہنگائی، بیروزگاری، کشمیر فروشی کو تبدیلی کہتےہیں؟ کیا غریب کا ; چولہا بجھا دینے کو تبدیلی کہتے ہیں؟ کیاایل این جی پر 122 ارب کےڈاکےکوتبدیلی کہتےہیں؟آج چینی 120 روپےکلوہوچکی ہے،مرغی تودورماش کی دال 250روپے; کلوہوچکی ہے، بجلی،گیس کےنرخوں میں روزانہ اضافہ ہورہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نےکہابجلی کی قیمتیں 25 فیصدبڑھاناہوں گی، ن لیگ دورمیں آٹا 35آج 90; روپےکلوہے، عوام روٹی پوری کریں یابجلی،گیس کےبل دیں؟ ; کیامہنگی  ترین بجلی; ،گیس کوتبدیلی کہتےہیں؟ بنی گالہ کےمحل کوریگولرائز کرانے;   کو تبدیلی کہتےہیں؟  اسلام آباد میں 22 سالہ لڑکے کو پولیس نے سامنے سے گولیاں;  مار کر قتل کر دیا ، وہ تحریک انصاف کا کارکن تھا لیکن وزیراعظم کو اس   کے لیے آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ہوئی,  لیکن ہم اس کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں،; بلوچستان میں کان کنوں کو بے دردی سے;  مارا گیا لیکن کسی کے کان پر جو نہیں رینگی تو کیا یہ تبدیلی ہے؟۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو طعنہ دیا جاتا تھا کہ پنجاب ظلم کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، دوسرے صوبوں کے بھائی کہتے تھے . جب تک پنجاب ; کھڑا نہیں ہوگا اس ملک میں تبدیلی نہیں آئے تو سن لو پنجاب نہ صرف کھڑا ہوگیا ہے.   بلکہ پنجاب اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے پوری تیار ہے،اسٹبلشمنٹ، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ بھی دیکھ رہا ہے کہ پنجاب کے عوام کھڑے   ہوگئے ہیں; ، عوام اپنا حصہ اپنا حق چھیننے کے لیے تیار ہیں، ووٹ پر سلیکٹرز نے ڈاکہ ڈالا تھا ;     اس کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مریم نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بار بار کہتا ہے کہ فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں، تم دو لاکھ تنخواہ لیتے ہو اور 300 کینال کا محل چلاتے ہو ، درجنوں نوکر رکھے ہوئے ہیں، یہ پیسہ تمھارے پاس کہاں سے آتا ہے؟ پھر بھی تم جانتے ہو  کہ فوج کہتی ہے کہ میں کرپٹ نہیں ہوں، میری بہن جس کو علیمہ خان کہتے ہیں اُنہوں نے کروڑوں کا بلیک پیسہ وائٹ کیا لیکن پھر بھی کہتا ہے کہ میں کرپٹ نہیں، گندم، چینی اور ایل این جی پر ڈاکا ڈالا، جیبیں بھریں لیکن فوج جانتی ہے کہ, میں کرپٹ نہیں ہوں، بلین ٹری میں درخت کہاں لگے؟ کسی کو نہیں پتا لیکن فوج جانتی ہے کہ ,   میں کرپٹ نہیں ہوں،27 ارب کی میٹرو کو یہ 127 ارب میں بناتا ہے اور فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں، اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ ہوئی،  اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوئی اور الیکشن کمیشن پر سانپ بن کر بیٹھا ہوں اور فارن فنڈنگ کا کیس آگے;  کیوں نہیں بڑھنے دیتا کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ,  میں کرپٹ نہیں ہوں، تابعدار   کہتا ہے میں نے کروڑوں اور اربوں لوٹنے والوں کو بچایا;   اورملک سے فرار کروایا لیکن فوج جانتی ہے میں کرپٹ نہیں ہوں، میں نے مالم جبہ کیس کھولنے نہیں دیا، غریبوں کے گھر گرا کر بنی گالہ کا اپنا گھر ریگولرائز کر دیا لیکن فوج جانتی ہے  کہ ,; میں کرپٹ نہیں ہوں،ایک اینٹ لگائے بغیر  پاکستان کے قرضے;  دوگنے کردیے لیکن فوج جانتی ہے کہ میں کرپٹ نہیں ہوں، غریب روٹی; ، نوجوان نوکری اور بچے اپنی فیسوں اور گھر والے گیس اور بجلی کے بل ادا کرنے;  کو ترس گئے لیکن فوج جانتی ہے کہ میں کرپٹ نہیں ہوں.   لیکن فوج بھی مان جائے گی کہ,  تم نے بڑی ایمان داری سے کرپشن کی ہے،پاکستان کی;  73 سالہ تاریخ میں اس طرح کی کرپٹ اور نااہل حکومت نہیں آئی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔