آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ;افغان مفاہمتی عمل کے امریکی خصوصی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے; جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے آرمی چیف سے ملاقات کی، ملاقات میں افغان امن عمل پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپربات چیت; کی گئی , اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن کےمشترکہ مقصد کے لیےبات جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا، زلمےخلیل زادنے ; افغانستان میں دیرپاامن کے لیے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
خیال رہے کہ , پاکستان کی کاوشوں سے; افغانستان میں امن مشن کامیاب ہونے کے قریب ہے جس پر چند روز پہلے افغان حکومت نے ; طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر تھی اور افغان امن مذاکرات ; کا نیادور 5 جنوری (منگل) سے شروع ہوگا . جس سے ایک روز قبل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.