” رات کو ملیں گے اور صبح کی نماز تک اکھٹے رہیں گے “ مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ کی مزید گفتگو ’ لیک ‘ ہو گئی ...........
چند روز قبل ٹک ٹاک سے متنازع شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈو سامنے آئی. جس نے سوشل میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا اور گزشتہ چند روز سے یہی سکینڈل زبان زد; عام ہے ، اس ویڈیو کے بعد حریم شاہ بھی منظر عام پر آئیں اور مزید تفصیلات آشکار کیں لیکن; یہ سلسلہ ابھی تھما نہیں ہے آہستہ آہستہ ریت مٹھیوں سے پھسلتی جارہی ہے.; اور مزید ویڈیوز سامنے آ نے کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کی جانب سے پیشانی پر بوسہ لینے ; کا انکشاف کیا تھا . تاہم اب اس سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ گاڑی چلاتے ہوئے مفتی عبدالقوی کے ; ساتھ ویڈیو کال پر بات کر رہی ہیں ۔ ویڈیو میں حریم شاہ پروگرام میں شرکت کیلئے مفتی قوی کو دعوت دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ کل آپ آئیں تو رات یہیں رک جائیں; اور آپ کو جیسے ٹھیک لگے ہم کل یا پھر پرسوں پروگرام ریکارڈ کروا لیں گے ۔
مفتی عبدالقوی جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ , اگر آپ بطور خلیفہ اور سیکریٹری کل رات میرے پاس رہیں گی. تو میں پھر میں رات رکنے کیلئے تیار ہوں ، حریم شاہ آگے سے جواب دیتی ہیں کہ ٹھیک ہے . ہم ساتھ کھانا کھائیں گے اور میں آپ کی ’عزت ‘ کروں گی۔ مفتی عبدالقوی آگے سے جواب دیتے ہیں کہ , ” ہم صبح کی نماز تک اکھٹے رہیں گے ۔“
حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ , میںنے آپ کی کل کی ٹکٹ کروا دی ہے ، ابھی مجھے ایجنٹ بھیج رہاہے; ، یہ بات سن کر مفتی عبدالقوی ، حریم شاہ کو بولتے ہیں کہ; آپ کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے اجازت لیتاہوں ۔ حریم شاہ کہتی ہیں کہ آپ کو اس پروگرام مین شرکت کیلئے پچاس ہزار روپے ملیں گے ، میں آ پ کو آتے ہی کیش دوں گی ۔ مفتی عبدالقوی; یہ بات سن کر ذو معنی گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” ; آپ صرف کیش ہی دیں گی اس کے ; علاوہ کچھ نہیں دیں گی ۔“
گفتگو کے اختتام پر مفتی عبدالقوی ، حریم شاہ سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کلمہ پڑھا ہے ، ٹک ٹاک سٹار جواب دیتی ہیں کہ ;جی میں نے پڑھا ہے ، پھر مفتی عبدالقوی کہتے ہیں کہ زبان نکالیں ، حریم شاہ جیسے ہی اپنی زبان نکالتی ہیں . تو مفتی عبدالقوی فون پر بوسہ دیتے ہوئے کال کاٹ دیتے ہیں
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.