’مولانا فضل الرحمان سرکاری گودام لوٹنے کا فتویٰ دیں‘ محمود اچکزئی کے مطالبے نے ہنگامہ برپا کردیا....................
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود ; خان اچکزئی نے پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الر حمان سے سرکاری گودام لوٹنے کا فتویٰ دینے کا مطالبہ کردیا۔
پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میدان سجایا تو محمود اچکزئی نے بھی ہنگامہ خیز تقریر کر ڈالی۔ انہوں نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے ; فتویٰ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ سیٹیاں مارنے سے انقلاب نہیں آئے گا، مولانا فضل الرحمان فتویٰ دیں کہ لوگ بھوک میں سرکاری گودام لوٹ لیں۔‘
محمود اچکزئی کے متنازعہ بیان کے بعد حکومتی حلقوں کی جانب سے انہیں اور پی ڈی ایم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پی ڈی ایم کے مظاہرے کے کچھ ہی دیر بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس ; کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ , آج محمود اچکزئی نے جیسی تقریر کی ہے اگر یہی چلتا رہا تو شاید حالات ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے اس پر کہا کہ فضل الرحمان نے جو آج فتوے دیے پہلے; وہ خود تو ان کا جواب دیں، کل جب صوفی محمد ایسے فتوے دیتے تھے تو وہ تنقید کرتے تھے اور پارلیمنٹ میں کہا کرتے تھے کہ صوفی محمد کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے ; اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ محمود اچکزئی اس ; پی ڈی ایم کو سرکاری گودام لوٹنے کا مشورہ دے رہے ہیں جو پہلے ہی قومی; خزانہ لوٹنے کے ماہر ہیں، انتشار پسند پی ڈی ایم نے محمود اچکزئی کو خانہ جنگی کا ٹاسک دے رکھا ہے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ; عامر لیاقت حسین نے محمود اچکزئی کے بیان پر حبیب جالب کی نظم ’علمائے سو کے; نام‘ کا ایک حصہ شیئر کیا۔
امیروں; کی حمایت میں دیا تم نے سدا فتویٰ
نہیں ہے دین فروشو ہم پہ ; یہ کوئی نیا فتویٰ
سفینہ اہلِ زر کا ڈوبنے; والا ہے، شب زادو
کوئی فتویٰ نہیں بچا سکتا جاگیر; داروں کو
بہت خوں پی چکے; ہو اپنا بھی ; انجام اب دیکھو
تمہاری حیثیت کیا، کون ہو تم; اور کیا فتویٰ
رضائے ایزدی تم نے کہا ' دینِ الہٰی کو
نہیں مٹنے دیا تم نے نظامِ کجکلاہی; کو
دیا تم نے سہارا ہر قدم پر زار; شاہی کو
مگر انسانیت کے سامنے; کس کا چلا فتویٰ
امیروں کی; حمایت میں دیا تم نے سدا فتویٰ
کہا تم نے کہ , ;جائز ہے فرنگی کی وفاداری
بنایا تم نے ہر ; عہد میں مذہب کو سرکاری
لیے پرمٹ، دیے فتوے، رکھی ; ایوب سے یاری
دکان کھولو نئی، جاؤ، پرانا ; ہوچکا فتویٰ
امیروں کی حمایت میں دیا تم نے; سدا فتویٰ
خیال رہے کہ محمود اچکزئی اس سے پہلے بھی پی ڈی ایم جلسوں میں متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ انہوں نے کراچی; جلسے میں اردو بولنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تو لاہور; جلسے میں پنجابیوں کو نہیں; بخشا اور قرار دیا کہ پنجابیوں نے; انگریز سامراج کے ساتھ مل کر افغانستان پر قبضے کی کوشش کی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.