کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ گئی، ; مزید 43 افراد وائرس ; کا شکار ہو کر جانیں گنوا بیٹھے، 2 ہزار 521 نئے ; مریض سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ; اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد دس ہزار951 تک پہنچ گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 41 ہزار 191 کوروناٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید دو; ہزار پانچ سو اکیس افراد کا مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے. جس کے; بعد مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ انیس ہزار 291 ہو گئی ،; ایکٹوکیسز کی تعداد چونتیس ہزار سات سو ایک تک پہنچ گئی ہے۔
صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد سب سے; زیادہ ہے جو 2 لاکھ 34 ہزار 654 تک پہنچ چکی۔ پنجاب ایک لاکھ 49 ہزار 222; ، خیبرپختونخوا 63 ہزار 339، بلوچستان میں 18 ہزار 569 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 40 ہزار 19، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 882 کیسز جبکہ آزاد کشمیر ; میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 606 ہو گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.