حکومت کے خلاف اعلان بغاوت ، کٹھ پتلی حکومت سمندرمیں غرق کرکےچھوڑیں گے، مولانا فضل الرحمان بپھر گئے...............
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے ; سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان سے فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاہے; کہ ہماری جہدوجہد ملک میں جمہوریت اور قانون کی ; عملداری کےلیے ہے ,بنوں کے لوگوں نے آج حکومت کے; خلاف بغاوت کا اعلان; کردیا ہے، کٹھ پتلی حکومت کوسمندرمیں غرق کرکےچھوڑیں گے۔
بنوں میں پی ڈی ایم جلسےکےہزاروں شرکاءسےخطاب کرتےہوئےمولانافضل الرحمان نےوزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاداری کرنے والوں کو "غدار "قرار دے دیا اورکہا ہے کہ پی ڈی ایم نے قوم کو آزادی اور; جمہوریت کا راستہ دکھایا ، آج کہتاہوں جو عمران خان کا وفادار ہے، میں اُسے غدار کہتا ہوں ، آج معیشت کو جس بحران کا سامنا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی،یہ نااہل آئے ; اورمعیشت تباہ کردی ہے. جبکہ آئندہ سالوں میں بھی بہتری کےکوئی اشارےنہیں،بنوں کےلوگوں نےآج حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کردیا ہے۔اُنہوں نےوزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئےکہاکہ , اب کہتا ہے . میرے پاس کام کرنے والے لوگ نہیں ہیں، لوگ ہیں لیکن تم کسی کام کے نہیں ہو ،ملک میں ساری کمیونیٹیز غیر محفوظ ہیں,یہاں دہشتگردآزادہیں ،جب چاہیں; شہریوں کو قتل کردیں ،ہزارہ برادری کاقتل عام کیاگیا، اسلام آبادمیں بائیس سالہ نوجوان کوپولیس نے گولیاں مارکرشہیدکردیا،بدامنی کااِس سےبڑھ کرثبوت کیاہے؟تم جیسے کٹھ پتلی حکومت کوسمندرمیں غرق کرکےچھوڑیں گے.
اُنہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو اس ; لیے ختم نہیں کیا جا رہا تاکہ فوج بلوچستان میں رہے ، جب تک فوج سویلین علاقوں میں رہے گی امن قائم نہیں ہوسکتا ،فوج کو واپس بیرکوں میں بھیجا جائے .اُنہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ , مجھے نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا مشورہ دیا گیا ; لیکن تاریخ گواہ ہے کہ میرے آباواجداد نے کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا,مجھے کہتے ہیں . کہ آپ کو نیب کے سامنے سرنڈر ہونا پڑے گا، میں نے کہا ; میں جنرل نیازی نہیں ہوں جو سرنڈر ہوجاؤں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.