پی آئی اے کے لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کے مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے ، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ ..........................
گزشتہ روز ملائیشین حکام نے عدالتی احکامات کی روشنی میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کے طیارے کو لیز کے ; واجبات کی عدم ادائیگی پر قبضے میں لے لیا تھا تاہم اب ; اس معاملے میں نیاموڑ آ گیاہے . جس نے نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ لیزپر دیئے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر; بھارتی شہری ہیں اور ” پری گرائن “ کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے ۔گزشتہ روز پی ; آئی اے کا طیارہ کوالالمپور کے ایئر پورٹ پر عین اس وقت روک لیا گیا جب وہ پاکستان واپسی کیلئے اڑان بھرنے کیلئے تیار تھا اور مسافر سوار ہو چکے تھے . تاہم بعدازاں مسافروں کو متبادل پرواز فراہم کی گئی ، مسافر آج متبادل فلائٹ کے ذریعے اسلام آبادپہنچیں گے۔118 مسافر براستہ دبئی پرواز نمبر ای کے 614 کے ذریعے شب 11 بجے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ 54 مسافر براستہ دوہا پرواز ; نمبر قیو آر 632 سے کل صبح 1 بج کر 40 منٹ پر ; اسلام اباد پہنچیں گے۔ کوالالمپور میں موجود پی آئی اے کا عملے کو بھی واپسی کی اجازت دیدی گئی ہے ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا اٹارنی کوالالمپورمیں موجود ہے. جبکہ طیارے کے کیس سے متعلق تمام دستاویزات ; ملیشیا ارسال کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا زمینی عملہ دوبئی ; اور دوہا میں مسافروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، مسافروں کی تمام ضروریات; اور آرام کا خیال رکھا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.