آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ; اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس) میجر جنرل یوسف احمد نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات ; عامہ (آئی ایس پی آر) کے ; مطابق آرمی چیف سے میجر جنرل یوسف احمد کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور; علاقائی سیکیورٹی کے ; بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ, پاکستان اردن کے ستھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلئے تیار ہیں۔
اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ; کمیٹی نے امن کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.