اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ، جاں بحق ہونے والا 21 سالہ نوجوان کون تھا جسے پولیس نے ڈاکو سمجھ کر مار دیا ؟تفصیلات سامنے آ گئیں ..........
اینٹی ٹیرازم سکواڈ کی اندھا دھند فائرنگ سے جاں بحق; ہونے والا نوجوان طالبعلم نکلا ، گاڑی کی ونڈ سکرین ; ; ،دونوں سائیڈز اور پیچھے بھی گولیوں کے نشان ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے جی 10 میں اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان ; کی شناخت 21 سالہ اسامہ ولد ندیم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سیکٹرجی 13 کا رہائشی تھا ، اہلکاروں نے نوجوان کی گاڑی پر 22 گولیاں ماریں، گاڑی میں سے اسلحہ' تو دور کی بات ایک چھری تک بھی برآمد نہ ہوئی ۔
پولیس کا موقف ہے کہ رات گئے سیکٹر ; ایکس 13 میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی . جس کی کال چلنے پر گاڑی کو جی10 سگنل کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی لیکن گاڑی نہ رکنے پر تعاقب کیا گیا ; اور بعدازاں; فائرنگ کی گئی ۔ پولیس نے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیاہے اور ورثاءبھی پہنچ گئے ہیں ۔
آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی; اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیم تشکیل دیدی ہے ، ٹیم فائرنگ کے واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کرے گی اور 24 گھنٹوں کے بعد رپورٹ سامنے لائے جائے گی ۔بتایا گیاہے کہ, نوجوان گاڑی میں اکیلا تھا ۔جن اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ ; کی انہیں پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.