ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے جامعات کو طلبہ کے آن لائن امتحانات لینے کی اجازت دے دی۔
ایچ ای سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طلبہ کی جانب سے فزیکل امتحانات کے بارے میں اٹھائے گئے تحفظات پر تمام جامعات کے وائس چانسلرز (وی سی) سے مشاورت کی گئی ہے۔ ایچ ; ای سی نے پہلے ہی یونیورسٹیز کو اس حوالے سے اجازت دے رکھی ہے . جس کی معلومات ایچ ای سی ; کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ یونیورسٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ, وہ اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے آن لائن یا آن کیمپس امتحان کا فیصلہ کریں۔
ایچ ای سی نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ , وہ اس طریقے سے آن لائن امتحان لے سکتی ہیں کہ اس میں نقل کا امکان نہ رہے ; اور جہاں ضروری ہو وہاں طلبہ کی زبانی سوالات پوچھ کر بھی آزمائش کی جائے۔
اگر کوئی یونیورسٹی آن کیمپس امتحان لینا چاہتی ہے. تو اسے کورونا پروٹوکولز کی پابندی کرنا ہوگی۔ طلبہ کو کورس ورک مکمل کرانے کیلئے یونیورسٹیز دو ہفتوں کی میک اپ کلاسز بھی لے سکتی ہیں۔ میڈیکل، انجینئرنگ ; اور ایسے کورسز; جن کیلئے لیبارٹری یا سٹوڈیو کی ضرورت پڑتی ہے،; وہ امتحانات آن کیمپس ہی لیے جائیں گے۔
ایچ ای سی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ , ایک ہی کورس کے طلبہ کا ایک ہی طرح سے امتحان لیا جائے گا چاہے. وہ آن لائن ہو یا آن کیمپس ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.