پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) کا بوئنگ 777 طیارہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر ; عدالتی احکامات کی روشنی میں ملائیشین حکام نے ; تحویل میں لے لیاہے ، ملائیشین حکام سے لیز پر طیارہ دینے والی کمپنی کی جانب سے رابطہ کیا گیا ۔
ڈیلی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لیز پر طیارہ دینے والی کمپنی کو رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث کمپنی کی جانب سے ; عدالت سے رجوع کیا گیا تھا ، بتایا گیاہے کہ پی آئی اے کی جانب; سے لیز کی رقم کے ساتھ ساتھ دیگر واجبات بھی ادا نہیں کیے گئے ; اور ان رقوم کو ڈپیوٹیشن پر آنے والے پی آئی اے کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں ایئر فورس مینجمنٹ نے جانب سے منافع میں دکھایا تھا ۔
پی آئی اے ترجمان کا کہناتھا کہ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، طیارہ تحویل میں لینے کا واقعہ ناخوشگوار ہے ; ، معاملہ برطانوی حکومت میں زیر سماعت ہے ، مسافروں کی دیکھ بھال کے انتظامات کیے جارہے ہیں; ، وزارت خارجہ کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیاہے ۔
بتایا گیاہے کہ طیارہ گزشتہ روز اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچا تھا اور آج اس نے واپس اڑان بھرنے کی تیاری کر لی تھی.; اور مسافر سوار ہو چکے تھے ; تاہم طیارے کو ایئر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اڑان بھرنے کی اجازت; نہیں دی گئی ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.