ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی . جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 ; افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد ; وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461; ہوگئی۔ اس سے قبل جولائی میں ایک دن میں 2 ہزار 145 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی ; تعداد بڑھ کر 24 ہزار 938 ہوگئی . جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 22 ہزار ; 414 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی; تعداد 7 ہزار 109 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ، پنجاب میں ایک لاکھ9 ہزار 309، خیبرپختونخوا 41 ہزار 723 ; ، اسلام آباد میں 23 ہزار 533، بلوچستان میں 16 ہزار 328 ، آزاد کشمیر 5 ہزار 261 اورگلگت; بلتستان میں 4 ہزار 434 تعداد ہوگئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.