Skip to main content

نوازشریف کا بیانیہ اگر آئین کے متصادم ہے توساتھ نہ دیں:مریم نواز...............



 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ,  نواز شریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں ہے۔ گرایک بھی ;  مطالبہ آئین سے متصادم ہوا تو پھر نواز شریف اور میرا ساتھ نہ دینا ۔پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں، کوئی آسمان سے نہیں اترا، سب کو جواب دینا پڑے گا۔

لاہور میں ن لیگ کی ‘’شیر جوان تحریک” کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ”شیر جوان تحریک;   “کا بنیادی مقصد نئی نسل کو سیاسی شعور دینا ہے; ، ہم نوجوانوں کو اقبال کا شاہین   بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ کو جب عزت ملتی ہے تو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، وضائف، نئے سکولز اور کالجز بنتے ہیں۔ 22، 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ زیرو پر آ جاتی ہے۔ ڈرون حملے بھی ختم ہو جاتے ہیں اور دشمن ملک کا وزیراعظم خود چل ; کر پاکستان آتا ہے;  اورجب کہ ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو دہشتگردی سر اٹھا لیتی ہے۔ عوام کا کوئی;  پرسان حال نہیں ہوتا۔ کشمیر کا مقدمہ ہار جاتے ہیں۔ سترہ ہزار کا نیا قرضہ آٹا، چینی، بجلی اور گیس چور مافیاز کی جیبوں میں چلا جاتا ہے۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ,  میاں نواز شریف آئین، حلف کی پاسداری اور عدلیہ کی آزادی کی بات کر رہے ہیں۔ آئین عوام کے حقوق کی کتاب ہے۔ آئین میں لکھا ہے کہ پاکستان میں کیا ہوگا کیا نہیں ہوگا ;  اور کس نے کیا کام کرنا ہے۔ آئین کی کتاب; پڑھو پھر دیکھو نواز شریف کے  مطالبات کیا ہیں؟ نواز شریف کا ایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم نہیں ہے۔ گرایک بھی مطالبہ آئین سے متصادم ہوا تو پھر نواز شریف اور میرا ساتھ نہ دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں  کوئی بھی مقدس گائے ; نہیں، نہ ہی کوئی آسمان سے اترا ہے سب کو حساب دینا پڑے گا۔ جب ان سے جواب ; مانگا جاتا تو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے شروع کر دیتے ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

ٹائیگر فورس کی تقریب، نوجوانوں نے ایسی حرکت کردی کہ زلفی بخاری کو اپنی تقریر روک کر بیچ میں سے ہی جانا پڑگیا .....

اٹک   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   اٹک میں ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی  کا  شکار ہونے  کی وجہ سے وزیر اعظم  کے معاون   خصوصی زلفی بخاری  کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر  جانا  پڑگیا۔ ٹائیگر فورس کی تقریب میں 1700 سے زائد کارکنوں نے شرکت  کی اور  کورونا کے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں  ۔   ٹائیگر فورس کے  جوانوں کی اکثریت  نے  نہ تو ماسک پہن رکھے تھے ,اور نہ ہی  سماجی فاصلے کی پابندی کا ہی  کوئی خیال کیا گیا۔ تقریب اس وقت بدنظمی کا شکار ہوگئی,  جب کچھ لوگوں نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں مدعو نہ کرنے پر احتجاج کیا ، کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس ; ضلع اٹک کے فوکل  پرسن کو مدعو کرنے پر بھی احتجاج کیا ۔ تقریب میں اتنی بدنظمی ہوئی کہ وزیر اعطم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار  پاکستانی  زلفی   بخاری کو اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر وہاں; سے جانا پڑگیا۔