Skip to main content

پاکستان کی مہنگی ترین شادی کے میڈیا پر چرچے لیکن دراصل اس پر کتنا پیسہ خرچ کیا گیا ؟ مولانا طارق جمیل نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ............



حالی ہی میں معروف کاروباری برینڈ جلال سنز کے صاحبزداے کی شادی ماسٹر ٹائلز کے مالک کی بیٹی کے ساتھ ہوئی .جس میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا ; اور اطلاعات گردش کرتی رہیں کہ اس میں دو سو کروڑ روپے   خرچ کیے گئے ہیں ، اس معاملے پر بھارتی معروف عالم دین ; ” شیخ خلیل الرحمان سجاد نعمانی “ کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا اور انہوں نے اصراف اور فضول خرچی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ;  پاکستان کے کسی شہر میں ایک شادی میں;   دو ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں ; ، اس خبر کو سن کر کتنی سخت تکلیف پہنچی ۔ 

مولانا شیخ خلیل الرحمان سجاد نعمانی کے پیغام کو سننے کے بعد اب مولانا طارق جمیل نے ان سے رابطہ کرتے ہوئے.;  اس شادی کی ; حقیقت بیان کر دی ہے اور اس شادی پر آنے والے اخراجات سے بھی پردہ اٹھا دیاہے   ۔مولانا طارق جمیل کا کہناتھا کہ,  میں نے شادی کے اخراجات کے بارے میں معلوم کیا تو بتایا گیا کہ,  اس میں 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں;  200 کروڑ والی بات جھوٹ ہے۔

مولانا طارق جمیل کا اپنے وائس میسج پیغام میں کہناتھا کہ ”محترم مولانا سجاد نعمانی صاحب ، پتا چلا کہ , اللہ کے فضل سے آپ اور اہلیہ دونوں کورونا سے شفایاب ہو گئے ہیں ، اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے، آپ امت کیلئے ایک سرمایہ ہیں، دوسری گزارش یہ ہے کہ آپ کا ایک کلپ ; مجھ تک پہنچا. جس میں آپ نے ایک شادی پر تبصرہ کیاہے کہ 200 کروڑ کی شادی ہوئی ہے ;    ، میں آپ سے گزارش کروں گا کہ میرا میڈیا سے سب سے ; زیادہ تعلق ہے ، میڈیا نے بالکل جھوٹ بولا ہے ،اس گھر سے میرا تعلق 28 سال پرانا ہے ، اس وقت سے ہے;  جب یہ چھوٹے سے تاجرتھے ،  یہ تبلیغ میں آئے تو وہاں سے محبت کا تعلق بنا ،;  ان کے والد اور والدہ کا جنازہ میں نے پڑھایا ، تو اس تعلق کی وجہ سے میں نکاح پر گیا تھا ۔

مولانا طارق جمیل کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ جب یہ خبر پھیلی کہ 200 کروڑ کی شادی ہے ، تومیں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مولانا ہمارا ٹوٹل 10 کروڑ اس پر لگا ہے ، یہ 200 ارب کی خبر یں جھوٹی ہیں ، ان کا بیٹا میرے بھتیجے کا قریبی دوست ہے ، یہ بھی خبر تھی کہ دس لاکھ مولانا طارق جمیل کو نکاح کا دیا ہے ، اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہوگا۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے اچھے گھر میں پیدا کیا ، اللہ مجھے بڑے بول اور تکبر سے بچائے ،; ;   اللہ نے مجھے خوشحال زندگی عطا فرمائی ، ہم جدی پشتی زمیندار ہیں ، اللہ نے اپنا فضل کیا کہ , مجھے اس راستے پر پھیر لیا اس کا کرم اور احسان ہے ، شادی میں اپنے تعلق کی وجہ سے گیا تھا ، مجھے بھی وہ منظر اتنا اچھا نہیں لگا لیکن جو کہا جارہاہے کہ 2,  ارب کی شادی ہوئی اور مولانا طارق جمیل کو دس لاکھ دیا گیا ،سراسر  جھوٹ ہے ، میڈیا کی خبر پر کبھی کوئی تبصرہ نہ کیا کریں ، کبھی کوئی ; کلپ ریکارڈ نہ کروایا کریں ، میڈیا والے99 فیصد جھوٹ بولتے ہیں ۔

مولانا طارق جمیل کا کہناتھاکہ مجھے تو ان محفلوں میں جانا ہوتا ہے ، شائد کوئی طوائفوں کے پاس گیا ہو لیکن میں ان کے محلوں اور گھروں میں جاتا ہوں ،وہا ں بیٹھ کر ان سے بات کرتاہوں ، میرے تلمبہ شہر میں طوائفوں کا ایک محلہ ہے جو کہ 200 سال پرانا ہے ،1818 رنجیت سنگھ نے قائم کیا تھا ، دس سال محنت کرتے کرتے یہاں تک لایا ہوں کہ میں نے ان کے وظیفے مقرر کیے   اور ان سے برائی چھڑوائی ، میں انہیں مہینے کا 40 لاکھ روپے وظیفہ دیتا تھا ،;  کیونکہ 235 لڑکیاں تھیں جو یہ کام کرتی تھیں ; ، تو مجھے ہر جگہ جانے میں کوئی عار نہیں ہے.,  تو مجھے تو پیغام پہنچانا ہے ، اگر میں طوائفوں کے پاس جا سکتا ہوں تو وہاں بھی جا سکتا ہوں ، مجھے اللہ کی بات ہی کرنی ہوتی ہے ،اور کیا کرنا ہوتاہے ، یہ اختلاف رائے ہے ، کوئی مخالفت نہیں ہے ، میں اس سے اختلاف کرتاہوں کہ,  ایسی محلفوں میں نہیں جانا چاہیے ، بطور شریک نہیں جانا چاہیے;  لیکن اگر آپ نے اللہ کی بات سنانی ہے تو ضرور جانا چاہیے ۔

ان کا کہناتھا کہ, 10 لاکھ مجھے دیا یہ بکواس ہے ، 200کروڑ شادی پر لگا یہ بھی بکواس ہے ،شادی کروانے   والوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ,  دس کروڑ شادی پر لگایا ہے ، وہ کھربوں   پتی لوگ ہیں . دس کروڑ ان کیلئے کیا مسئلہ ہے لیکن پھر بھی اصراف تو ہے ، میں پرانے تعلق کی وجہ سے شادی میں گیا ہوں، میں صفائی پیش نہیں کرتا اوراپنے پر بات لے لیتا ہوں;  لیکن جب اللہ کے نیک بندوں کے دل میں بات آجائے تو میرے لیے نقصان دہ ہے ، میں نے اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے آپ سے بات کی ہے ، دو چار لقمے روٹی کے کھائے اورمیں پھر واپس آ گیا ، ان پر بھی یہ جھوٹا الزام ہے کہ, .  انہوں نے اتنے پیسے خرچ کیے ،;    اگر میری کوئی بات بری لگی ہوتو میں معذر ت چاہتاہوں ، میں سب کے پاس جاتاہوں ، ان سے بات کرتاہوں ، ان کے بڑے اچھے نتائج ہیں ، ; ہدایت اللہ دیتا ہے ،اللہ مجھے اور آپ کو اپنے حفظ امان میں رکھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\