سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ محترمہ ” بیگم شمیم اختر “ 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں; ،شریف; فیملی ذرائع کا کہناہے کہ , ان کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کیے جانے کا امکان ہے . جبکہ تدفین جاتی امراء کے قبرستان میں کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق بیگم شمیم اختر 15 فروری کو لندن گئی تھیں اور نوازشریف کے ساتھ ہی مقیم تھیں ، ان کی طبیعت ایک ماہ سے خراب تھی جس کیلئے انہیں مقامی کلینک بھی کئی بار لے جایا گیا . لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما; عطا تارڑ کی جانب سے نواز شریف کی والد ہ کے انتقال کی خبر جاری کی گئی ہے
ہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف لندن میں ایک سال سے زائد عرصہ سے زیر علاج ہیں . جبکہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمز ہ ; شہبازشریف کوٹ لکھپت جیل میں ہیں . جہاں انہیں بیگم شمیم اختر کے انتقال کی اطلاع پہنچا دی گئی۔
شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے. اور معلوم ہواہے کہ ان کی وفات آج صبح دو گھنٹے قبل ہوئی ہے ، وہ نوازشریف کے ساتھ ایون فیلڈ کے فلیٹس میں ہی رہائش پذیر تھیں ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان لایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ لندن میں ہی پڑھائے جانے کا امکان ہے;. تاہم تدفین جاتی امراء کے قبرستان میں کی جائے گی، نوازشریف کی والدہ کی میت کو ; پاکستان لانے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ،بیگم شمیم اختر کی میت کے; ساتھ نوازشریف کی پاکستان آمد کا فی الحال کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.