عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید19 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں; اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار160 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 2ہزار128 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں; اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے، پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں; اور28 ہزار484 زیرعلاج ہیں۔سندھ میں; کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے۔ خیبرپختونخوا 42 ہزار370، اسلام آباد24 ہزار218، بلوچستان 16 ہزار407، آزاد کشمیر 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔\
ورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار; 475 اور سندھ میں 2 ہزار747 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات; کی تعداد 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 ہو گئی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.