پاکستان نے کابل شہر میں ہونے والے راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ; ہم افغانستان کی برادر عوام کے ; ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کابل شہر میں ہونے والے راکٹ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں،اللہ تعالی لواحقین کو صبر; اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے،افغان عمل کو آگے بڑھانے کے لئے, جب عالمی برادری کوشاں ہے، ایسے موقع پر ان عناصر سے ہوشیار رہنا اہم ہے., جوامن کے لئے کوششوں کو تباہی سے دوچار کرنے پر مصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتا' ہے،ہم افغانستان کی برادر ; عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور ان کی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ , افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدت پسندوں کی جانب سے 23 راکٹ داغے گئے ہیں. جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں وزارت دفاع کا ایک افسر بھی شامل ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ , شدت پسندوں نے; ایک چھوٹے ٹرک میں رکھ کر راکٹ داغے ،افغان سیکیورٹی ادارے اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ , یہ ٹرک شہر کے اندر کیسے داخل ہوا؟۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.