احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی، لیگی رہنما نے صحت جرم سے انکار کردیا
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی ، مفتاح; اسماعیل، عمران الحق اور دیگرملزموں پرفرد جرم عائد کردی، احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کوچارج شیٹ دےدی،عدالت نے شاہد خاقان ; عباسی سے استفسار کیا کہ .,آپ پر لگائے الزامات پر کیاکہیں گے، شاہد خاقان عباسی نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ , میں الزامات کی صحت سے انکار کرتا ہوں ،شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ , ایل این جی منصوبے میں کرپشن; الزامات کومستردکرتا ہوں، اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.