ملک میں سیاحت کے فروغ لئے پاکستان ایئرلائن; ،ہاشو گروپ اور ڈی او ٹی ڈبلی کے درمیان مفاہمت کی یادادشت پر; دستخط کر دیئے گئے،تقریب میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور اور سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک موجود تھے۔
سی ای او ہاشو گروپ کے حسیب گردیزی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ , وزیر اعظم کا وژن ہے کہ سیاحت کو فروغ دیا جائے، سی ای او پی آئی اے نے ہمیں درخواست کی کہ , ہم اپنے ہوٹلز کے ذریعے سے سیاحت کے فروغ میں حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہاکہ., ہم سیاحت کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، ایم او یو کے تحت ہم سیاحوں کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیں گے،; سیاح جہاں بھی ہاشو گروپس کے ہوٹلز میں قیام کریں گے انہیں خصوصی الاؤنس ملے گا ، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، پاکستان کے بہترین امیج کے لئے کام کرنا ہمارا قومی اور اخلاقی فرض ہے۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاحت کے فروغ سے صرف ملک میں پیسہ لانا ہے,. بلکہ ملک کا امیج بھی بہتر کرنا ہے، سیاحت کے لئے مجھے وزیر اعظم کے بعد وزیر ہوابازی کی مکمل سپورٹ ہے, گوادر، گلگت میں بھی ہماری سہولیات بہتر ہیں، گوادر اور گلگت میں فیول سہولیات بھی بہتر کی گئی ہیں, پی آئی اے پر ایک بڑی قومی ذمہ داری ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے.; ہمیں جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔
وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہاکہ, معاہدے کی یہ تقریب بہت اہم ہے، سیاحت کے فروغ کے لئے ایسا معاہدہ پہلے ہو جانا چاہئے تھا, دیر آید درست آید، مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، دریا، پہاڑ، چٹانیں، خوبصورت موسم ہمارے پاس ہیں, اللہ نے ہمیں چار موسم دیے دنیا میں ایسا کہیں نہیں،; کو ذائقہ میرے ملک کی گندم میں ہے وہ دنیا میں کہیں اور نہیں، اللہ نے ہمیں سب کچھ عطا کیا ہے ۔غلام سرور خان نے کہاکہ بس ہماری نیتیں ٹھیک ہونی چاہئیں،; اس حکومت کی نیت ٹھیک ہے، اچھی خبر کابینہ نے پی آئی اے کی ری سٹرکچنک کی منظوری دی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.