شوہر بیوی کی قید میں، دوست رہائی دلانے کے لیے عدالت پہنچ گیا، تاریخ کا سب سے انوکھا مقدمہ.............
بھارت میں ایک آدمی نے اپنے دوست کو اس کی بیوی کی قید سے رہائی دلانے کے لیے تاریخ کا انوکھا ترین مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ مقدمہ مدراس ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا ہے جہاں پٹیشنر; نے موقف اختیار کیا ہے کہ ”میرے دوست کو اس کی بیوی نے دیگر دو لوگوں کے ساتھ مل کر قید کر رکھاہے اور یہ لوگ میرے; دوست کی جائیداد زبردستی اپنے نام کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ وہ میرے دوست کو ;ان کے چنگل سے بازیاب کرائے۔“
اس آدمی نے درخواست میں بتایا ہے کہ ”میرے دوست کی بیوی نے شراب کی لت چھڑانے کا بہانہ کرکے اپنے شوہر کو زبردستی قید کر رکھا ہے ۔ میرے دوست کا جو رشتہ دار بھی جاتا ہے وہ اسے نہیں ملنے دیتی۔ خاتون نشہ چھڑانے کا محض بہانہ کر رہی ہے۔ اس کا اصل مقصد میرے دوست کو قید میں رکھ کر ; اس کے نام پر موجود جائیدادیں اپنے نام کروانا ہے۔ “ دوسری طرف خاتون کے وکیل نے عدالت میں درخواست گزار کے موقف کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ,; خاتون کا شوہر نشے کی لت میں مبتلا ہے . اور اس کا نشہ چھڑوانے کے لیے ہی اسے نشہ مکتی مرکز میں رکھا جا رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.