ن لیگ کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیاگیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی تدفین کیلئے پانچ روز کے پیرول پر رہا کیا گیاہے ، دونوں رہنما کوٹ لکھپت جیل سے روانہ ہو گئے ہیں ، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو لینے کیلئے ; جیل کے اندر رہنما عطا تارڑ گئے ۔کل بیگم شمیم اختر کا ; جسد خاکی لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے گی جہاں سے میت کو جاتی امراءلے جایا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔ ن لیگ کی جانب سے تدفین کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ تیاریاں کر رہی ہے ،; نماز جنازہ میں ن لیگ کے کارکنان اور; رہنماﺅں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، نماز جنازہ اور تدفین کے دوران کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔
اتوار کے روز قُل ہوں گے ,. جس میں کارکنان کو شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، قلوں میں صرف اہل خانہ ، رشتہ دار اور ن لیگ کے اہم رہنما ہی شریک ہوں ; گے ۔ دوسری جانب لندن میں بیگم شمیم اختر کی; نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور کچھ ہی دیر میں جسد خاکی کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ لے جایا جائے گا; جہاں سے میت لاہور کیلئے روانہ ہو گی ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.