آرمی چیف کو ایکسٹینشن وزیراعظم نے دی اور سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سے قانون سازی کروائی :احسن اقبال ............
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹیشن وزیراعظم عمران خان نے دی اور'; سپریم کورٹ نے ضابطے کے تحت پارلیمنٹ سے قانون سازی کروائی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم; لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ, نیب کے دو سال سے دباﺅ کا سامنا کررہے ہیں ۔ کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے، سب اپنی اپنی خود احتسابی کریں۔ انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کو ایکسٹیشن وزیرعظم نے دی اور سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ سے قانون سازی کروائی۔ جنوبی پنجاب میں ن لیگ کے عہدیدران کی طاقت کے زور پر وفاداریاں تبدیل کررہے; ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ;, پاک فوج اور عدلیہ کا احترام کرتے ہیں; لیکن جو شکایات ہیں ان کاادارے کے سربراہ نے ہی جواب دینا ہوتا ہے۔ پاکستان کو; عدم استحکام سے بچانے کے لیے اتنے عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھے، ہمیں ایک گرینڈ قومی ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ مریم نوازکی شہبازشریف اور حمزہ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ شہبازشریف پی ڈی ایم کے بانی رکن ، وہ پی ڈی ایم سے غیر مطمئن نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف ; کو سہولیات نہ دینا اور دہشت گردوں کی طرح بکتر بند گاڑیوں میں لانا ایک بیمار ذہنیت کی سوچ ہے۔ وزیرداخلہ کو برطرف کرنا چاہیے، ریاست کی جانب سے; لوگوں کو تشدد پر اکسانہ بدترین جرم ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.