اقوام متحدہ کوعالمی حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان .............
وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ , اقوام متحدہ کوعالمی حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی،کورونا سے پوری دنیا کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، کورونا سے نمٹنے کیلئے ; مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے; ،مکمل لاک ڈاوَن ترقی پذیراور ترقی یافتہ ; ممالک کیلئے نقصان دہ ہے ،کورونا بحران میں عالمی مالیاتی اداروں اور جی 20کو غریب ممالک کی مدد کرنی چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان نے ویڈیوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ,; دنیا میں کورونا سے5کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے،کورونا سے پوری دنیا کی; معیشت بری طرح متاثر ہوئی،شنگھائی تعاون تنظیم کے اثر ورسوخ میں اضافہ ہوا ہے،پاکستان کورونا وائرس کےخلاف چین ; کے اقدامات کو سراہتا ہے،کورونا بحران میں چین کی جانب سے امداد کو بھی سراہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ , کورونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے،پاکستان اور, چین کورونا ویکسین کے ٹرائل پر بھی کام کررہے ہیں،مکمل لاک ڈاوَن ترقی پذیراور ترقی یافتہ ممالک کیلئے نقصان دہ ہے،کورونا بحران میں عالمی مالیاتی اداروں; اور جی 20کو غریب ممالک کی مدد کرنی چاہیے،کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کی معیشت سست روی کا شکار ہے،شنگھائی تعاون تنظیم نے 2 دہائیوں میں بے ; پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان مسئلے; کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے،افغانستان کو مفاہمتی عمل سے بھرپور; فائدہ اٹھانا ہوگا،افغان مہاجرین کی باعزت واپسی انٹراافغان مذاکرات کا ;, اہم جزو ہونا چاہیے ،افغان امن عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر نظر رکھنا ہوگی ،چین کی جانب سے ڈیجیٹل گلوبل ڈیٹا سیکیورٹی اقدام کو سراہتے ہیں،تنظیم کی یکجہتی اور تعاون مشکل وقت میں نہایت کارآمد ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کو بین المذاہب ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے; ،کسی ملک یا مذہب کو دہشتگردی سے جوڑنا صحیح نہیں،ممالک میں کشیدگی; کم کرنے کیلئے پرامن طریقہ اپنانا ہوگا،اقوام متحدہ کوعالمی; حل طلب مسائل میں سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی،ہماری حکومت غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے،پاکستان نے سمارٹ لاک ڈاوَن کے ذریعے عوام کو بھوک سے; بچایا،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف قربانیاں پیش کیں، پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کےخلاف کھڑا رہا ہے،بعض ممالک سیاسی فائدے کیلئے دہشت گردی کے الزامات لگاتے ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.