پاکستان میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی; ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد سونا ایک لاکھ 10 ہزار 150 روپے کا تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کی کمی سے 94 ہزار 435 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہو کر 1809 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ منگل کو سونے کی' قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 51; ڈالر تک سستا ہوا ;. جس کے باعث پاکستان میں اس کی قیمت میں 2300 روپے; فی تولہ کمی آئی تھی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.