Skip to main content

کورونا کے لیے کتنے وینٹی لیٹرز مختص ہیں؟این سی او سی نے تفصیل جاری کردی.............


 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک بھر   میں دستیاب وینٹی لیٹرز اور ان کے استعمال کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں71وینٹی لیٹرزمختص کئے گئے ہیں جن میں سے 45 زیر استعمال ہیں، راولپنڈی میں83 وینٹی لیٹرز مختص ہے 25 زیراستعمال ہیں.  جبکہ لاہور میں 239 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے تھے ان میں سے;    63 زیراستعمال ہیں، اسی طرح ملتان میں 67 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ،یہاں زیر استعمال وینٹی لیٹرز کی تعداد 41 ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں 404 وینٹی لیٹرز مختص ہے. ان میں سے 61 زیراستعمال ہیں; ، جبکہ حیدرآباد میں 20 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، ان میں سے کوئی زیراستعمال نہیں ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق کورونا وبا کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے ; کے لئے  پشاور میں112 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ; جن میں سے 34 زیراستعمال ہیں، ; جبکہ کوئٹہ کو 61 وینٹی لیٹرز دئیے گئے تھے، یہاں بھی کوئی استعمال میں نہیں ہے۔

اعلامیے کے مطابق میرپور ;  آزاد کشمیر میں 11 وینٹی لیٹرز مختص ہیں جن میں سے کوئی زیر استعمال نہیں، مظفرآباد کے لئے 22 وینٹی لیٹرز مختص کئے گئے ، کوئی بھی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں15 وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئےمختص کئے گئے.  یہاں بھی کوئی وینٹی لیٹر زیر استعمال نہیں، ایبٹ آباد میں17 وینٹی لیٹرز مختص ہیں  ، ادھر بھی کوئی استعمال میں نہیں ہے۔

اس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کا 70  فیصد پھیلاؤ 5 شہروں میں ہو رہا ہے،'جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور;  پشاور شامل ہیں۔ این سی او سی نے متعلقہ حکام کو کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایات کردیں۔


 

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...