’ایاز صادق چوہا ، طارق فضل چوہدری میرا بڑا بھائی ہے‘ عامر لیاقت ٹی وی پروگرام میں جذباتی ہوگئے...............
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ , ایاز صادق چوہا ہے، میں ایاز صادق جیسا چوہا نہیں ہوں۔
نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں; ڈاکٹر طارق; فضل چوہدری کی جانب سے جب یہ کہا گیا کہ ماضی میں بھی لوگوں کو غدار قرار دیا جاتا رہا ہے;. تو اس پر عامر لیاقت حسین بھڑک اٹھے۔
انہوں نے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو چوہا قرار ; دے دیا اور کہا کہ ایاز صادق چوہا ہے اور میں ایاز صادق جیسا چوہا نہیں ہوں۔ آپ ; کی پارٹی میں نعرے لگ رہے ہیں ، مریم نواز نے نعرے لگوائے، اگر انہوں نے نعرے ; لگوائے ہیں تو مان لیں۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمان کل بھی غدار تھا اور آج بھی غدار ہے۔ فاطمہ جناح کو غلط غدار کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد دسمبر تک ٹوٹ جائے گا کیونکہ یہ اخلاقی طور پر کمزور ہیں،خدا کی قسم جو پاکستان کے خلاف ; , بات کرے گا وہ ٹوٹ کر بکھر جائے گا۔
عامر لیاقت نے پروگرام کے دوران ڈاکٹر ; ; طارق فضل چوہدری کو بڑا بھائی اور بڑا انسان بھی قرار دیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.