چیئرمین پیپلپزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو ملتان جلسہ میں میری نمائندگی کریں گی۔ ہر کارکن سلیکٹڈ حکومت، متعصبانہ انتظامیہ کے ہتھکنڈوں کے باوجود پنڈال پہنچے گا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ;, یوم تاسیس کے جلسہ میں پی ڈی ایم کی پوری قیادت کو مدعو کیا ہے۔ مغ کا کہنا تھاکہ ; آصفہ بھٹو ملتان کے جلسہ میں میری نمائندگی کرتی ہوئی پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں کا استقبال کریں گی ۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ; پیپلزپارٹی عوام کی مرضی کے آئین وپارلیمان کی بالادستی کے لیے اپناکرداراداکررہی ہے، پیپلزپارٹی ملک میں جمہوری جدوجہد کی معمار ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت،پاکستان کی خاطرآمروں،دھمکیوں،قیدوبنداورشہادتوں کاسامنا کیا۔ جلسہ سےپہلےگرفتاریوں،تشددنےثابت کردیاکہ ,;سلیکٹڈحکومت آمریت کاجیتاجاگتانمونہ ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ, پیپلزپارٹی نے 5 دہائیاں آمروں کے خلاف جنگ لڑی ہے،پیپلزپارٹی نے لوگوں کی غیرمتزلزل حمایت سے آمروں کو شکست سے ہمکناربھی کیا۔
خیال رہے کہ; چیئرمین پیپلزپارٹی بلاو ل بھٹو زرداری کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں ہے۔ انہوں نے دوروز قبل اپنی بہن کی; منگنی کی تقریب میں بھی آن لائن شرکت کی تھی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.