پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ ; مریم صفدر اور بلاول زرداری کے مقدر میں رونا دھونا لکھا جاچکا ،کرپٹ ٹولے کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا، معاشی صورتحال بہترہونے سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے، پاکستان کے باشعور عوام نےکرپٹ ترین اپوزیشن کےبیانیے کو زمین بوس کردیا ہے،گلگت کی باشعور عوام نے وزیراعظم عمران خان ; کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، ملک کودونوں ;ہاتھوں سے لوٹنے والا اپوزیشن ٹولہ قوم کو گمراہ نہیں کرسکتا۔
پارٹی سیکرٹریٹ میں راوی ٹاؤن کی گورننگ باڈی کے اراکین اور ضلعی جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ نعمان اللہ چٹھہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئےاعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ, مریم صفدر اور بلاول زرداری کے مقدر میں رونا دھونا لکھا جاچکا ہے، نوازشریف; کاملک دشمن بیانیے دفن ہوچکا ہے، آل شریف بیمار ی کا جھوٹا بہانہ بناکر; ہمدردیاں سمیٹینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں; یہ ان کا پرانا طریقہ واردات ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھیں، حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے; تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، عوام بھرپور تعاون کریں, اور اپوزیشن کورونا کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.