اسلام آباد”وفاقی حکومت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ برس سے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن کے موجودہ نظام کی جگہ نیا نظام متعارف کرایا جائے گا
اور پنشن کی نئی کنٹربیوٹری فنڈ سکیم کا اطلاق نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین پر ہوگا ،اس سے
موجودہ سرکاری ملازمین متاثر نہیں ہونگے روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق نئے نظام پر پے
اینڈ پنشن کمیشن کام کررہا ہےکمیشن کی نئی سربراہ سابق وفاقی سیکریٹری نرگس سیٹھی کو تعینات کیا گیا ہے
وزارت خزانہ کے معتبر ذرائع کے مطابق موجودہ سرکاری ملازمین کیلئے پے اینڈ پنشن کا موجودہ نظام جاری رہے گا
اور موجودہ سرکاری ملازمین متاثر نہیں ہونگے تاہم نئے بھرتی ہونیوالے سرکاری ملازمین کیلئے پنشن فنڈز تشکیل دیا جائے گا یہ فنڈ کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ کہلائے گا،
اس فنڈ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے بھی رقم شامل کی جائے گی کنٹریبویٹری پنشن فنڈ میں حکومت کی جانب سے بھی سیڈ منی رکھی جائے گی
جبکہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو طرح کی پنشن کیلئے کنٹربیوشن میکنزم ہونگے
ایک کنٹربیوشن براہ راست پنشن فنڈ میں جائے گی جبکہ دوسری کنٹری بیوشن سرکاری ملازمین کے اپنے اکائونٹ میں جمع ہوگی جو ریٹائرمنٹ کے وقت اس کو پنشن کی مد میں جاری کر دی
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.