لاہور “وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے باہمت بزرگ پروگرام کا افتتاح کر دیا ۔ باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65سال سے زائد بزرگ شہریوں کو ماہانہ 2 ہزار روپے ملیں گے
جمعہ کو لاہورمیں باہمت بزرگ پروگرام کی افتتاحی تقریب ہو ئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے
باہمت بزرگ پروگرام کا افتتا ح کیا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر پالیسیوں کا محمور پسماندہ طبقے کی معاشی طور پر بحالی کر نا ہے
باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65سال سے زاہد مستحق بزرگ شہریوں کو ماہانہ 2ہزار ملیں گے ابتدائی طور پر اس پروگرام کیلئے 02ارب روپے کے فنڈ مختص کیئے گئے ہیں
اس مو قع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں شریک 65سال سے زاہد مستحق بزرگ شہریوں میں باہمت بزرگ پروگرام کے کارڈ بھی تقسیم کیے
جبکہ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 65سال اور زائدعمر افراد کیلئے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت2ارب کافنڈقائم کیا گیا ہے
اپنے ٹویٹ پیغام میں وزیراعلی پنجاب کے اقدام کو ریاست مدینہ کیجانب مثالی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیجانب سے65سال اور زائدعمر افراد کیلئے باہمت بزرگ پروگرام کے تحت2ارب کافنڈقائم کیا گیا
اس پروگرام کے ذریعے ہر تین ماہ بعد 6ہزار روپے سوشل پینشن کی مد میں دیئے جائینگے
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز 23نومبر سے جوتین ماہ جاری رہی گا
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نیٹویٹ پر اپنے پیغام کے ساتھ یہ شعر دیا کہ مطلوب ہے اْس در کی گدائی کا قرینہ اے والء کوثر کبھی مجھ پر بھی نظر ہو،سن لوں جو میں نام اْنکا چھلک جائیں یہ آنکھیںمعمور عقیدت سے مرا کاسہئ سر ہو۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.