بھارت میں ایک آدمی کی گرل فرینڈ نے اس کی سابق گرل فرینڈ کو بلیک میل کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد ; رقم لوٹ لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ آدمی کئی سال بعد اپنی اس سابق گرل فرینڈ سے ملا اور ان میں دوبارہ دوستی ہو گئی۔ بعد ازاں اس آدمی کی موجودہ گرل فرینڈ ; بھی اس دوستی میں شامل ہو گئی; مگر کچھ عرصے بعد ہی اس نے سابق گرل فرینڈ کی کچھ تصاویر کو جعل سازی کے ذریعے فحش اور قابل اعتراض بنا کر .; اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
آدمی کی سابق گرل فرینڈ اب 11سال سے شادی شدہ تھی ; اور 8سالہ بچے کی ماں بھی تھی چنانچہ اس نے اپنا گھر بچانے کے لیے آدمی کی موجودہ گرل فرینڈ کو رقم بھیجنی شروع کر دی۔ اس نے نوسرباز لڑکی کو کئی بینک اکائونٹس میں مجموعی طور پر 1کروڑ 30لاکھ بھارتی روپے; (تقریباً 2کروڑ 75لاکھ پاکستانی روپے)بھیجے۔اس سابق گرل فرینڈ کا تعلق بھارت کے ; شہر کولر سے تھا اور وہ ایک کاروباری شخص کی بیوی تھی۔ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مل کر بنگلور میں ایک سپرمارکیٹ چلا رہی تھی۔
ایک سال تک وہ آدمی کی موجودہ گرل فرینڈ کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہی اور اسے رقم بھیجتی رہی اور بالآخر تنگ آ کر اس نے اس کا نمبر بلاک کردیا۔ تب تک اس سابق گرل فرینڈ کے شوہر کو بھی معاملے کی بھنک پڑ گئی اور اس نے اپنی بیوی سے اس بابت پوچھ لیا۔ لڑکی نے اسے سچ بتا دیا; اور دونوں میاں بیوی نے جا کر اس آدمی اوراس کی موجودہ گرل فرینڈ کے خلاف مقدمہ, درج کروا دیا۔پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.