ملتان جلسہ، پی ڈی ایم کے کارکنوں نے انتظامیہ کی لگائی رکاوٹیں پچھاڑ دیں، سٹیڈیم کے تالے توڑ کر اندر داخل ............
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان نے مختلف مقامات سے ریلی نکالی اور رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے; جلسہ گاہ قلعہ کہنہ ,قاسم باغ سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں; اور تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو سیل کیا گیا تھا , اور جلسے کو روکنے کیلئے راستے میں رکاوٹیں;; کھڑی کی گئیں تاہم آج پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ریلی کی قیادت علی حیدر گیلانی اور موسیٰ گیلانی کی, جبکہ ن لیگ کی جانب سے بھی ریلی نکا لی گئی; ; ، ملتان کے گھنٹہ گھر چوک میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں , ; جبکہ کنٹینرز کو ہٹانے کیلئے کرین بھی منگوا لی گئی ہے ۔
کارکنان سٹیڈیم کے تالے توڑ کر اندر داخل ہو گئے ہیں ،جلسے کے چیف کوارڈینیٹر علی قاسم گیلانی بھی پہنچ چکے ہیں اور کنٹینر کے علاوہ دیگر سامان بھی پہنچانا شروع کر دیا گیاہے۔کارکنان کا مقصد یہ ہے کہ, حکومت نے جو کنٹینرز لگا کر قلعہ کو سیل کیا تھا ، اسے ہٹاتے ہوئے اندر داخل ہوں اور 30 نومبر کے جلسے کیلئے سٹیج اور کرسیاں لگانے کا کام مکمل کیا جا سکے ۔ کارکنان دو دن تک بڑی تعداد میں اس سٹیڈیم میں باری باری موجود رہیں گے اور ڈیوٹیاں دیں گے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.