تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی تدفین مدرسہ ابو ذر غفاری میں کر دی گئی ہے; اور ان کی کل خوانی کل صبح 9 بجے داتا صاحب میں ہو گی۔خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے صاحبزادے ; علامہ سعد رضوی نے تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ان کے صاحبزادے اور جماعت کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے پڑھائی ، آزادی فلائی اووراور ٹمبر مارکیٹ میں تمام; عام ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا . جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، گیریٹر اقبال پارک کے; اردگرد سیکیورٹی کے نہایت سخت انتظامات کیے گئے ۔علامہ خادم حسین رضوی کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے مینار پاکستان لایا گیا جس میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا اور اس دوران تحریک لبیک کے کارکنان ایمبولنس کے ہمراہ بڑی تعداد میں پیدل سفر کر کے پہنچے
یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے; بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے،; انہیں ; طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید ہسپتال لایا گیا; لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔
پولیس کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے شہریوں کو نقل و حمل میں دشواری سے بچانے کے لیے ; سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔مین ملتان روڈ پر اسکیم موڑ سے یتیم خانہ چوک دونوں اطراف کا ٹریفک بند اور پولیس کی اضافی ; نفری تعینات ہے. جب کہ ٹریفک کے لیے ڈائیورجن لگا دی گئی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.