سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کی تدفین کردی گئی، بیگم شمیم اختر کو ان کے خاوند میاں محمد شریف کے پہلو ; میں جاتی امرا میں سپرد خاک کیاگیا، کل قل خوانی میں صرف خاندان کے افراد شریک ہوں گے۔
قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز ; شریف کی والدہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں شہبازشریف ، حمزہ شہباز ،شاہد خاقان عباسی ،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر،رانا ثنااللہ،خواجہ آصف، سردار ایاز صادق،پرویز رشید ، راجہ; ظفرالحق،چودھری شیرعلی،غلام بلور ،امیر مقام ،کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے; شرکت کی،نماز جنازہ علامہ راغب نعیمی نے پڑھائی ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بیگم شمیم اختر; ; 22 نومبر کو لندن میں انتقال کر گئی تھیں،ان کی میت لندن سے آج صبح لاہور'; پہنچی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میت کو وصول کیا، بیگم شمیم اختر کا ; جسد خاکی غیر ملکی پرواز 259 کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیاتھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.