Skip to main content

اپوزیشن کا ملتان میں پاور شو، آصفہ کی سیاست میں انٹری، مریم نواز نے حکومت کے خاتمے کا ٹائم، فضل الرحمان نے احتجاج کا اعلان کردیا


 پی ڈی ایم نے حکومتی رکاوٹوں کے;  باعث گھنٹہ گھر چوک میں ہی اسٹیج سجا لیا، اپوزیشن رہنماؤں نے ; گھنٹہ گھر چوک میں کارکنوں سے خطاب کیا۔

پی ڈی ایم کے جلسے سے دو سابق ; وزرائے اعظم کی بیٹیوں نے خطاب کیا اور اپنی اپنی پارٹیوں کی نمائندگی کی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے; ملتان جلسہ  سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ قاسم گیلانی جیل سے رہا ہو کر جلسہ گاہ پہنچے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے , پاکستان مسلم لیگ ن  کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار  کیا گیا، ملتان ; والوں کی بہادری کی قائل ہوگئی ہوں۔ اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کا خیر مقدم کرتی ہوں ، جب گھر پر مشکل وقت آئے تو بہنیں اور;  بیٹیاں باہر نکلتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ,  حکومت آزاد کشمیر الیکشن سے پہلے گھر چلی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ ہوگا جو حکومت کے تابوت میں ;  آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ملتان میں پی ڈی ایم کارکنوں پر تشدد کے خلاف جمعہ  ;اور اتوار کو احتجاج کا بھی اعلان کیا۔

اپنے پہلے سیاسی خطاب میں آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ,اس سلیکٹر کو اب جانا ہوں گا۔ان کو لگتا ہے کہ,  ہم گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے;  تو یہ ان کی بھول ہے ۔پاکستان کی ہر عورت جدوجہد کے لئے تیار ہے۔

بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے جلسہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ,  آج ملتان کے گلی کوچوں اورچوراہوں پرحکومت کی مذمت ہورہی ہے،حکومت نے میدان میں جلسے کی اجازت نہ     دے کر نا سمجھی، ; ; نا اہلی اورکم ظرفی کامظاہرہ کیا۔ 

پی ڈی ایم جلسے سے محمود خان اچکزئی ، راشد سومرو اور میاں افتخار حسین سمیت پی ڈی ایم کی دیگر قیادت نے;  بھی خطاب کیا۔ جلسے کے دوران ایک ٹینٹ میں آگ لگ گئی . تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا; ;  اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...