مردہ خانے کے ملازم نے لاش کی ٹانگ پر کٹ لگایا تو ’مردہ‘ چیختا ہوا اُٹھ کر بیٹھ گیا، انوکھا ترین واقعہ............
افریقی ملک کینیا میں ایک آدمی کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا، مگر وہ تین گھنٹے بعد ایسے وقت پر ہوش میں آ گیا کہ سن کر ہی آدمی کے اوسان خطا ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 32سالہ آدمی; کا نام پیٹر کیجن بتایا گیا ہے , جو اپنے گھر میں بے ہوش ہو کر گر گیا تھا جس پر اسے'; فوری طور پر کیپکاتیت ہسپتال لیجایا گیا ; جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے تین گھنٹے بعد جب اس کی لاش مردہ خانے پہنچائی گئی اور مردہ خانے کے عملے نے لاش کو محفوظ کرنے کے لیے اسے گہرے کٹ لگانے شروع کیے تو آدمی فوراً ہوش میں آ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ, عملے نے ابھی اس کی دائیں ٹانگ پر ہی کٹ لگایا تھا کہ وہ ہوش میں آ گیا ; اور, ٹانگ پر لگنے والے کٹ کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کے سبب چیخ و پکارکرنے لگا۔اسے ہوش میں آتے دیکھ کر مردہ خانے کے عملے کے; لوگ خوفزدہ رہ گئے۔ اسے ایک بار پھر ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے; اور اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.