سوشل میڈیا اور بعض نیوز چینلز کی جانب سے یہ خبر دی گئی ہے کہ, دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم لہرانے والے چاچا کرکٹ انتقال کرگئے ہیں. تاہم ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
سینئر سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ نے اپنے ایک ٹویٹ میں چاچا کرکٹ کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’ چاچا کر کٹ; صوفی جلیل کے انتقال کی خبر محض افواہ ہے وہ ماشا اللہ حیات ہیں; دراصل پی سی بی کے سابق چیف کیوریٹر حاجی بشیر کا انتقال ہوا ہے; چونکہ ان کی شکل چاچا کرکٹ سے بہت ملتی ہے اس لئے لوگوں نے خبر پھیلا دی۔
بی بی سی کے کھیلوں کے نمائندے رشید شکور; نے بھی چاچا کرکٹ کے انتقال کی تردید کی ۔ ’ سوشل میڈیا پر لوگ تصدیق کے ; بغیر خبر اور اطلاع ڈال کر سنسنی اور افراتفری پھیلادیتے ہیں۔ پی سی بی کے; کیوریٹر حاجی بشیر کے انتقال کے بعد معلوم نہیں کیوں اور کیسے چاچا کرکٹ صوفی جلیل کے انتقال کی خبر چلادی گئی۔ وہ حیات ہیں۔‘
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.