انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے ............
انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے , جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی خوشخبری آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے; اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 81 پیسے کمی ہوئی ہے . جس کے بعد ڈالر 160 روپے 9 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 28 پیسے پر آ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج ترقی کا سفر دیکھنے میں آ تا رہا ، سٹاک ایکسچینج ; میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 39 ہزار 863 پوائنٹس پر تھا ;, تاہم کچھ ہی دیر; میں اس میں بہتری آنا شروع ہو گئی اور پورا دن مثبت رجحان دیکھنے میں آ تا رہا ,; , تاہم اس وقت انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 377 پر پہنچ گیاہے ۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.