برطانوی شہر لیڈز کے علاقے ہالٹن مور میں بڑھتے ہوئے ; جرائم کی وجہ سے اس کا نام چڑیا گھر مشہور ہوگیا۔ یہ وہ علاقہ ہے. جہاں چوری ،ڈرگ مافیا اور لڑائی جھگڑے کے مسائل روز کا معمول بنے ہوئے ہیں۔
کچھ دن پہلے پولیس نے جرائم مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تو مشتعل افراد نے پولیس کے لئے رکاوٹیں کھڑی کردیں; اور ایک پولیس وین کو بھی نذر آتش کردیا۔ اس بدنام زمانہ علاقے سے بہت ; سے اچھے لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ڈیلی پاکستان سے بات کرتے ہوئے ہالٹن مور کی رہائشی نیکی میکوک کا کہنا تھا کہ , وہ اپنے بچوں کو اس ماحول میں بڑا نہیں کر سکتیں; اس لئے وہ یہاں سے نقل مکانی کا سوچ رہی ہیں۔
پولیس اور لوکل کونسلرز ڈبرو کوپر اس بات پر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ; کیسے ہالٹن مور کا لا اینڈ آرڈر بحال کیا جائے; اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.