شادی کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، مکان کی چھت گرنے سے اتنے لوگ جان سے گئے کہ آنکھوں میں آنسو آجائیں...............
شادی کی تقریب کے; دوران دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی،بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ., جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارا چنار میں سرحدی علاقے پیواڑ میں شادی کی تقریب کے دوران دو منزلہ مکان کی چھت گر گئی ۔ افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں کے کارکن جائے حادثہ پر پہنچے; اور ایمبیولینس کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں; میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں; جبکہ زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات دی جا رہی ہیں۔
حادثے کا شکار ہونے والے گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی , اور بہت سے افراد موجود تھے، گرنے والے مکان ; کی چھت کچی اور بوسیدہ تھی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع کرم ڈاکٹر آفاق وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ پیواڑ میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچی اور امدادی کاروائیاں کرکے; زخمیوں کو ملبے سے نکال دیا اور ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ان کمشنر کا کہنا تھا کہ, ایف ڈی ایم اے کو متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن امداد کرنے کا کہا گیا ہے , اور زخمیوں کی بہتر طریقے سے علاج معالجہ کیلئے ہسپتال انتظامیہ ; کو ہدایات جاری کی گئی ہیں . جبکہ متاثرین کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.