تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی; کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور دعا سے قبل جماعت; کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے; نئے امیر ہوں گے جو کہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں ۔ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی ، یتیم خانہ چوک سے' ان کے جسد خاکی کو مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہو چکا تھا ۔
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ , علامہ خادم حسین رضوی کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے رہیں گے ۔
یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی چند روز سے بخار میں مبتلا رہنے کے بعد جمعرات کی شب انتقال کر گئے تھے ، انہیں طبعیت بگڑنے پر شیخ زاید ہسپتال لایا گیا لیکن اسپتال انتظامیہ کے مطابق وہ ہسپتال پہنچنے ; سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے ان کی بیماری سے متعلق کوئی ہسٹری سامنے نہیں آئی۔;
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.