” رپورٹس کے مطابق ملتان ، حیدرآباد اور لودھراں انسانی سمگلنگ کے گڑھ ہیں “خاتون عاصمہ مجید بازیابی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس ...........
سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ, رپورٹس کے مطابق ملتان، حیدرآباد اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں۔
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں ; سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ڈی جی خان سے لاپتہ خاتون عاصمہ مجید کی بازیابی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گمشدہ خاتون کی تلاش کیلئے چاروں صوبوں کو تعاون کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ظفر اقبال عدالت میں پیش ہوئے;, اور عدالت سے خاتون کی بازیابی کیلئے دو ماہ کی مہلت مانگ لی۔جسٹس عمر عطاءبندیال نے کہا کہ , انسانی حقوق کے مقدمات عدالت کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہیں، گمشدگی بچوں کی ہو یا خواتین کی، عدالت تفریق نہیں کرتی، رپورٹس کے; مطابق ملتان، حیدرآباد اور لودھراں انسانی اسمگلنگ کے گڑھ ہیں۔
عدالت نے گمشدہ خاتون کے اہلخانہ کے وکیل کی ; سرزنش کردی۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جو باتیں آپ کر رہے ہیں عدالت پولیس کو کہہ چکی ہے ، عدالت خاتون کو تلاش کرنے کا تحریری حکم دے ، عدالت نے تو ابھی حکم لکھوایا ہی نہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.