پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں; ہونے جا رہا ہے۔
لنکا شائر کاﺅنٹی کے اس گراﺅنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا اور اب تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز ب; ھی یہاں کھیلی جائے گی۔ رواں سال جنوری میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز 0-2سے اپنے نام کرنے والی قومی ٹیم نے اگر بابراعظم کی قیادت میں انگلینڈ کیخلاف بھی; کامیابی حاصل کی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) رینکنگ میں اس کی پوزیشن بھی بہتر ہو جائے گی۔
آئی سی سی رینکنگ میں ورلڈ چیمپین انگلینڈ اس وقت آسٹریلیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیم بھارت کے بعد چوتھے, نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کیلئے قومی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، عماد وسیم ، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا جا سکتا ہے , تاہم حیدر علی کی شمولیت بھی خارج از امکان ; نہیں ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.