چینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیسے کیا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی ہنسی آجائے..........
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے پر پہنچ چکے ہیں , جہاں ان کی مختلف حکام سے; ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی۔ دونوں کی ملاقات ہینان صوبے میں ہوئی, جہاں چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے ; ان کا استقبال کیا۔
پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چینی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب کو دونوں ہاتھ کھول کر خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ بظاہر یونہی لگ رہا تھا کہ , وہ شاہ محمود قریشی کو گلے لگائیں گے لیکن جب دونوں قریب آئے تو چینی وزیر خارجہ نے کہنی آگے کردی اور شاہ محمود قریشی سے کہا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں۔
خیال رہے کہ , کورونا وائرس کی وجہ سے ڈاکٹرز ہاتھ ملانے سے منع کرتے ہیں اس لیے عالمی لیڈرز بھی مصافحہ نہیں کرتے۔ کورونا کی وجہ سے یہ روایت پڑ گئی ہے کہ عالمی رہنما ملاقات کے ; موقع پر یا تو کہنیاں ; ملاتے ہیں یا پھر پاؤں ملاتے ہیں۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ , یہ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ, دوسرے ملکوں سے دوست چین کے دورے پر آرہے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.