اسلام آباد (29 اگست 2020) یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
پیٹرول کی قیمت سات روپے فی لیٹر اور ڈیزل آٹھ روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ اوگرانے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے ہوگا
یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویزہے
اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قییمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی
ذرائع کے مطابق یورو فائیو پٹرولیم مصنوعات متعارف کروانے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.