سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ ریا چکروتی منشیات بھی استعمال کرتی رہی ہیں ، اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی; گئی ہیں۔
ریا چکروتی کے خلاف پہلے منی لانڈرنگ کی تحقیقات انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کر رہا تھا . جس کے بعد سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) بھی سشانت سنگھ راجپوت خود کشی کیس کی تحقیقات میں شامل ہوگئی , اور اب ایک اور تیسری وفاقی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) بھی تحقیقات; کا حصہ بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریا چکروتی کے واٹس ایپ پیغامات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ, وہ منشیات استعمال کرتی رہی ہیں. جس کے بعد یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ , کیا بالی ووڈ میں کوئی منظم ڈرگ کارٹل تو کام نہیں کر رہا ، یہ بھی سوال پیدا ہوا ہے کہ, کہیں ریا چکروتی اس کارٹل کا حصہ تو نہیں ہیں ؟۔ سی بی آئی نے تحقیقات کے دوران منشیات کے حوالے سے ثبوت سامنے آنے کے بعد این سی بی کو بھی کیس میں شامل کرلیا ہے, اور اس حوالے; سے تمام ثبوت اس کے ; حوالے کردیے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.