59سالہ ریٹائرڈ برطانوی خاتون ٹیچر کرسٹین روبنسن کو 2014ءمیں ایک شخص نے جنوبی افریقہ میں جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ اتنے سال پولیس; ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی, جس پر تنگ آ کر کرسٹین کی 49سالہ بھانجی لیانے سرگیسن ملزم کو پکڑنے کے لیے خود میدان میں کود پڑی اور چند ہفتوں میں ہی ملزم کو پکڑوانے میں کامیاب ہو گئی ۔ میل آن لائن کے مطابق لیانے; سرگیسن نے اینڈریو نڈلوو نامی 30سالہ ملزم کو پکڑوانے کے لیے ایک جعلی فیس بک اکاﺅنٹ بنایا اور اس کے ذریعے اس سے رابطہ کرکے اسے اپنی محبت کے ; چنگل میں پھنسا لیا۔
رپورٹ کے مطابق لیانے نے فیس بک پر میزی لیانے کے نام سے اکاﺅنٹ بنایا اور ملزم کو بتایا کہ وہ 31سالہ ایئرہوسٹس ہے, اور کیپ ٹاﺅن میں رہتی ہے۔ ملزم کو سینکڑوں محبت بھرے پیغامات بھیجنے اور اسے پوری طرح اپنے جال میں پھنسانے کے بعد لیانے نے اسے کیپ ٹاﺅن میں ملاقات کے لیے بلایا اور ادھر پولیس کو بھی اس جگہ کی اطلاع دے دی ۔ ملزم اس کے جھانسے میں آ کر اسے ملنے آ پہنچا جہاں پولیس نے اسے بالآخر 6سال بعد حراست میں لے لیا۔ لیانے نے., یہ کارنامہ; کیپ ٹاﺅن سے 6ہزار میل دور برطانوی علاقے کینٹ میں واقع اپنے گھر میں بیٹھ کر انجام دیا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.